کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور محکمہ کسٹمز کی مشترکہ کارروائی گہرے سمندر سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹس تحویل میں لے کر 465کلو گرام چرش برآمد کر لی ، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں9 کروڑوں روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میری ٹائم اور کسٹم کی مشترکہ کاروائی کاروائی ستائیس دسمبر کو کھلے سمندر میں رات کو چار بجے کی گئی منشیات کے اسمنگلرز کی چار بوٹس کی اطلاع کے بعد کارروائی کی تاہم اس دوران تین بوٹس فرار ہو گئیں پکڑی جانے والی واحد بوٹس سے 465 کلو گرام چرس پکڑی گئی پکڑی گئی چرس کی عالمی منڈی میں مالیت نو کروڑ روپے سے زائد ہے،
واضح رہے کہ سمندر میں رات کے وقت ماہی گیرمچھلیاں پکٹرنے گئے ہوتے ہیں ایک ہی وقت میں ایک جگہ پر سینکڑوں بوٹس ہوتی ہیں پتا چلانا۔مشکل ہو جاتا ہے کہ کون اسمگلر ہے اور کون۔ماہی گیرہماری ایک خاص ہیئت ہوتی ہے اس لیے وہ کاروائی کو بھانپ کے دوسری بوٹس میں چھپ کے فرار ہو گئے۔