لاڑکانہ، ذوالفقار علی بھٹو کے 92 ویں یوم پیدائش کی تقریبات

131

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے 92ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہر کے آرٹس کونسل آف پاکستان میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، اعجاز لغاری، ڈاکٹر شفقت سومرو، عبدالفتاح بھٹو، شاہ رخ انور سیال، نورالدین ابڑو، آفتاب نیک محمد بھٹو، مظفر جونیجو، منیر احمد سوہو، نثار مراد بھٹو، ڈاکٹر افضل ابڑو، ظفراللہ سومرو، محمد امین مینگل، عمران حسن جتوئی، ظہیر احمد ناریجو، غلام رسول چجڑو، آصف علی عباسی، غلام قادر اہیر، محمد صدیق کوریجو، علی مراد ابڑو، منصور احمد کھوکھر، منور حسین مغیری، عبدالغفار ملانو، آفتاب ملگانی سمیت مرد و خواتین رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہاں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ش ب کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں عنایت علی عمرانی، انعام اللہ ناریجو، مختار احمد بھٹو، برکت علی میرانی، ولی محمد لاہوری، امتیاز گاد و دیگر نے شرکت کرکے کیک کاٹا۔ سالگرہ کے موقع پر سابق ایم پی اے حاجی منور علی عباسی و دیگر نے ولید محلہ میں تقریب منعقد کرکے ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پیدائش کا دن مظلوم لوگوں، مزدوروں، ہاریوں، شاگردوں اور نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی فتح اور کامیابی کا دن ہے۔ اس روز تیسری دنیا کے مظلوم لوگوں کے مسیحا ذوالفقار علی بھٹو پیدا ہوئے، جنہوں نے اپنی علمی اور سیاسی بصیرت سے عوامی جدوجہد کرکے عوام کو اپنے حقوق دلوانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔