لاڑکانہ،انورعلی جانوری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو نامزد

142

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت ) لاڑکانہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور علی جانوری کو پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی اور اسپیشل اسسٹنٹ کے طور پر نامزد کر لیا گیا نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر معروف وکیل انور علی جانوری کو اتفاق رائے سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سال 2021ء تک کیلیے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی اور اسپیشل اسسٹنٹ صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے طور پر منتخب کر لیا گیا جس کا نوٹیفکیشن پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب حسین ناگرا کی جانب سے جاری کردیا ہے ۔اس موقع پر انور علی جانوری کا کہنا تھا کہ وہ چیف پیٹرن عبدالقادر میمن اور صدر پی ٹی بی اے آفتاب حسین ناگرا کے مشکورہیں جنہوں نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور اعزاز سے نوازا تاہم وہ وکلا برادری کیلیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، حالیہ حکومتی ٹیکس پالیسیز اور آن لائن آئی آر آئی ایس نظام کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیز کے باعث ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ آن لائن ٹیکس سسٹم کے باعث بدعنوانی سمیت بہت سے دیگر مسائل جو کہ مینوئل سسٹم میں ٹیکس پیئرز کو درپیش تھے ان میں واضح کمی آئی ہے اب ٹیکس پیئرز اپنے جمع کروائے گئے گوشواروں کی تفصیلات اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس پر بھی نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ انہیں مکمل ایکسس بھی حاصل ہے جس سے نہ صرف تاجروں کیلیے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں بلکہ ٹیکس نظام کی شفافیت پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے تاہم موجودہ حکومت کی جانب سے فکسڈ انکم ٹیکس کا مسودہ ابھی حتمی نہیں کیا گیا جس کے باعث تمام تاجر برادری تاحال سابقہ اعداد و شمار کے مطابق اپنے گوشوارے جمع کروا رہی ہے جس کی معیاد اب 30 جنوری تک کر دی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس رٹرنز جمع کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے اس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا تاہم حکومت کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کو تمام بنیادی سہولتوں سمیت روزگار بھی مہیا کرے جیسا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔