بینظیر بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب

188

 

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید رہنما اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی جدہ کے مقامی ہوٹل میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمایندوں نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب کی صدارت پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے قائمقام صدر اسد اکرم نے کی جب کہ مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) گلف کے سینئر نائب صدر خالد گجر تھے۔ پاکستان آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق رکن سردار مہتاب سرور اعزازی مہمان تھے۔ مقررین راجا اعجاز حسین، اظہر شفیق، ملک الیاس اعوان، محمد سلیم، زمرد خان سیفی، امیر محمد خان ، سید مسرت خلیل، طاہر بھائی (جے یو آئی) ، نوشیروان خٹک (اے این یی) اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے نظیر شہید کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنی آخری سانس تک عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد کی تھی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعر آفتاب ترابی نے انجام دیے۔