فضل الرحمن ، پرویز الٰہی کے مابین معاہدہ سامنے لایا جائے، مسرت شاہین

213

لاہور (صباح نیوز) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں جنرل الیکشن لڑنے والی ماضی کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے چودھری پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والے خفیہ معاہدے کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور پریس کلب میں ماضی کی معروف اداکارہ مسرت شاہین صحافیوں کی جانب سے منعقدہ محفل موسیقی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ ا نہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مسرت شاہین نے مطالبہ کیا کہ چودھری پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دھرنے کے موقع پر ہونے والے معاہدے کو اگر منظر عام پر نہ لایا گیا تو پھر مولانا صاحب کا ڈیرہ اسماعیل خان میں پچھلے الیکشن جیسا ہی حال ہوگا۔