اقوام عالم نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، سراج الحق

233

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 71 سال مکمل ہونے پر سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں 154 روز سے بدترین کرفیو نافذ ہے، اقوام عالم نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وعدہ کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارایت دلائے، کشمیریوں نے بھارت سے آزادی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔