عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

161

فیصل آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے افتتاح کے موقع پر پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا ہے۔ اسد عمر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ فیصل آباد میں پناہ گاہ کے دورے پر کھانا کھانے کا موقع ملا، وزیراعظم اور مجھے دونوں کو آلو گوشت بہت پسند آیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ کھانا وزیراعظم ہائوس سے بھی بہتر پکا ہوا ہے۔