آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کارابطہ،قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے متعلق بات چیت
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں سےعراق میں کی گئی کارروائی سےمتعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی۔
COAS received telephone call from US Secretary of State Mike Pompeo. Regional situation including possible implications of recent escalation in Middle East was discussed. (1of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 3, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے تمام فریقین میں مثبت رابطوں پر زور دیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے تمام فریقین تعمیری کردار ادا کریں۔
COAS emphasised need for maximum restraint and constructive engagement by all concerned to de-escalate the situation in broader interest of peace and stability. COAS also reiterated the need for maintaining focus on success of Afghan Peace Process.(2of2).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 3, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں انہیں عراق میں اپنےدفاع میں کی گئی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا۔
مائیک پومپیونےبتایاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر گفتگو کی گئی ۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام پیدا کررہاتھا اورامریکی مفادات کو نقصان پہنچارہاتھا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔
#Pakistan's Chief of Staff General Bajwa and I spoke today about U.S. defensive action to kill Qassem Soleimani. The #Iran regime’s actions in the region are destabilizing and our resolve in protecting American interests, personnel, facilities, and partners will not waver.
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) January 3, 2020