آرمی چیف کی مدت ملازمت، جماعت اسلامی نے مخالفت کردی

270

 اسلام آباد :وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر جماعت اسلامی نے مخالفت کی ہے۔

 وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ کسی جماعت کی جانب سے کوئی ترمیم پیش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو خصوصی طور پر اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔