نواب شاہ( سٹی رپورٹر)ایس ایس پی شہید بینظیرآباد تنویر حسین تنیو کی طرف سے محکمہ پولیس میں جرائم پیشہ‘ منشیات فروش اور رشوت خور پولیس اہلکاروں سے نواب شاہ پولیس کو پاک کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا اس سلسلے میں 2 پولیس اہلکاروں کو چرس بیچتے ہوئے گرفتار کرلیا جن کے
قبضے میں سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میں بی سیکشن تھانے پر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار راشد منہاس جٹ کو ضلع کونسل پرانے ریلوے پھاٹک کے پاس چرس بیچتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے ایف آئی آر داخل کردی گئی جبکہ بی سیکشن تھانے کی پولیس نے خان پمپ کے پاس سپاہی محمد آصف علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کرکے ایف آئی آر داخل کر دی سپاہی محمد آصف ماڈل کرمنل کورٹ عدالت میں ڈیوٹی کرتا تھا جبکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔