سکھر سمیت بالائی سندھ میں سردی کی شدید  لہر بدستور برقرار ، معمولات زندگی متاثر

102

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھر سمیت بالائی سندھ میں سردی کی شدید لہر بدستور برقرار ہے، سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں، سرد ہوائوں کے نتیجے میں ٹھنڈک میں اضافہ ہوا ہے، خنکی کے باعث سڑکیں سر شام سنسا ن اورٹریفک معمول سے کم نظرآتی ہے۔ دوسری جانب سرد موسم سے نمٹنے کے لیے گرم ملبوسات، کوئلہ اور لکڑیوں کی خریدار ی میں اضافہ ہوا جبکہ خشک میوہ جات، یخنی سوپ سمیت گرم مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے، سوئی گیس کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث چولہے گرم رکھنے کے لیے گیس سیلنڈرز کوئلہ، لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔