پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہاکی لیگ کروانے کا اعلان

220

لاہور (جسارت نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی منطور حسین جونیئر کے ساتھ پی ایچ ایف ہیڈ آفیس لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوے جونیر ٹیم مینجمنٹ اور ٹیرنگ کیمپ کا اعلان کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ نیا سال ہاکی کے لیے بہترین ثابت ہوگا جس کا آغاز نئے سرے سے کرنے جا رہے ہیں۔ ہاکی ٹیم کامیابیوں کی طرف بڑھے گی اورکھویا ہوا مقام حاصل کریں گے۔ جب 2020 ختم ہوگا تو ہاکی بہترمقام پر ہوگی۔ ہم نے جونیئر چینپئن شپ کروائی جس سے جونیئر لیول پر ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ پاکستان نیشنل جونیئرہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پر موقع دیا جائے گا۔ جونیئر کھلاڑیوں کو مناسب مواقع نہیں فراہم کیے گئے۔4جون کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ڈھاکا میں جونیئر ہاکی ایشیا کپ کھیلے گی جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی راؤنڈ بھی ہوگا۔ ایشیا کپ میں سے 4 ٹیمیں جونیئر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سلیکشن کمیٹی کا کام قابل تعریف ہے اور جو ٹیلنٹ نکالا ہے پاکستان ہاکی کی مظبوط بنیاد رکھے گا۔ 21 جنوری سے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ ان لڑکوں میں سے ہم شارٹ لسٹ کریں گے ور لڑکوں کو انٹرنیشنل لیول پر مقابلوں کے لیے تیار کریں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ
نے صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھرکی مشاورت سے جونیر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا۔ دانش کلیم ہیڈ کوچ، ساتھ سابق کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران، مدثر علی خان اور رانا ظہیر بابر ہوں گے۔ ٹیم میں ہمیشہ فٹنس کی کمی رہی ہے اوراسی لیے عابد حمید کو ہم نے فٹنس کی زمہ داری دی ہے۔ تمام مینجمنٹ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ لڑکوں کو مکمل طور پر تیار کریں۔ جو کوچزز تعینات کیے گئے ہیں ان کی کارکردگی ہاکی میں بہت بہتر رہی ہے۔ دانش کلیم، محمد عمران اور مدثر، رانا ظہیر بابر اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں اوران کوچززنے کھلاڑیوں کے ساتھ خاصہ کام کیا ہے۔پاکستان ہاکی کا سفر بہتری کی طرف جاری ہے جو بہتر سے بہتر ہوجائے گی۔ ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔ جلد ہی ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ بھی لگے گا۔ رینکنگ سسٹم بدل گیا ہے اب میچزز کی پرفارمنس کی بنیاد پر پوائنٹس کی کوشش ہے پاکستان ہاکی 40 سے زائد میچزز کھیلے گی تاکہ رینکنگ پوائنٹس بہتر کیے جا سکیں۔ وعدہ کرتا ہوں کہ اس سال ہاکی ٹیم17نمبر پر نہیں بلکہ اوپر آئے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی یے۔ ڈومیسٹک لیول پر جونیئر اور سینئرز ہاکی ٹورنامنٹس کرانے کا پلان کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی لیگ بھی اس سال ہر صورت ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بہت جلد مکمل پلان اور شیڈول سے آگاہ کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نیک نیتی سے کام کررہی ہے۔ ہمیں اس وقت میڈیا، حکومت اورعوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی منظور جونیئرنے کہا کہ جون میں ہم ہاکی کے ساتھ منسلک ہوئے، 6 ماہ کے اندر ہم نے ہاکی کی بہتری میں اہم کردارادا کیا ہے۔ ہم نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں انہیں دہرانا نہیں چاہتے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی بلندی کا وقت شروع ہوچکا ہے جونیئر ٹیم کے زریعے پاکستان کو نیا ٹیلنٹ دیں گے۔ جونیئر ٹیم کے لڑکے پاکستان ہاکی ٹیم کا مستقبل ہیں۔ کوچزز کے ساتھ خود بھی تعاون کریں گے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں پر بریک بینی سے کام کریں گے۔ کیمپ میں جو لڑکے آئیں گے ان کے ساتھ مل کر ان کی تربیت کریں گے۔اس وقت جن لڑکوں کا انتخاب کیا ہے ان کا معیار پہلے سے بہتر ہے۔ ہماری فیڈریشن ممبران سے میٹنگز چل رہی ہیں جو ہم صرف کام کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری باتیں مانیں۔ جب سے میں نے اور آصف باجوہ نے فیڈریشن کو جوائن کیا اس سے پہلے کے حالات کا موازنہ کرلیں ہم نے بہت بہتر کام کیا ہے جو جونیئر ٹیم ہم نے منتخب کی ہے کچھ سال تک آپ کو رزلٹ نظر آجائے گا جلد ہی تبدیلی لے کر آئیں گے اور آپ سب دیکھیں گے۔