آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز کے اسپیشل پراسیکیوٹر مستعفی

160

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 2 جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ سابق صدرکے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر سید مدثر نقوی مستعفی ہو گئے ہیں۔ چیئرمین نیب کے نام لکھے گئے استعفے میں مدثر نقوی نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر نیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ مدثر نقوی میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں آصف زرداری اور دیگر ملزمان کے ٹرائل کے لیے بطور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے احتساب عدالت میں ٹرائل کے لیے بنائی گئی 6 رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے بھی رکن تھے۔