اسمبلی میں پہلی بار اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر پر بات نہیں کی ، مراد سعید

96

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت اور وزرا ایوان کو جوابدہ ہیں،ڈیڑھ سال میں اپوزیشن کی جانب سے پہلی بار پروڈکشن آرڈر یا رہائی کے بجائے دیگر سوالات پر بات ہوئی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی جانب سے اٹھائے گئے بعض نکات کے جواب میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وفاقی وزرا اور وفاقی سیکرٹریوں کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔ ڈیڑھ سال میں پہلی بار وقفہ سوالات پر بات ہوئی کسی کے پروڈکشن آرڈر یا رہائی پر بات نہیں کی گئی۔