تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 اعلیٰ افسران ہلاک

419

تائیوان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 اعلیٰ افسران  ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے وزیر دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثہ تائپے کے شمال میں پیش آیا جہاں  بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شین یی منگ سمیت 8 اعلیٰ افسران ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر میں 13 فوجی افسران سوار تھے جن میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 3 میجر جنرل اور فوج کی دیگر اعلیٰ قیادت شامل تھی، حادثے کے نتیجے میں 5 افسر زخمی ہوئے جب کہ باقی 8 موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 62 سالہ چیف آف جنرل اسٹاف سمیت معمول کے دورے پر اہلکاروں سے ملنے کے مشن پر جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔