پی ایس ایل 5، ریڈیو پاکستان بھی شائقین کرکٹ کو کمنٹری سنائے گا

453

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) شائقین کرکٹ اب کمنٹری ریڈیو پاکستان پر بھی سن سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچز کی لائیو اپڈیٹ کیلئے ریڈیو پاکستان، ایف ایم 101اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان تمام میچز کی براہ راست کمنٹری کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط پر ہوگئے۔

ڈائریکٹرجنرل ( ڈی جی) ریڈیو پاکستان ثمینہ وقارنے اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور ریڈیو کا ساتھ پرانا ہے، کرکٹ کی واپسی ریڈیو کمنٹری کی واپسی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کیلئے اس بار پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹد سے ہوئی ہے، اگلی دفعہ کسی اور ٹیم کے ساتھ ہوگی، ہم پاکستان کے میچز کی کمنٹری کریں گے۔