سال نو پر ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافہ

392

سال نو کے آغاز پر قومی ایئر لائن سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کرکے مہنگائی سے تنگ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلے بکنگ کروانے پر سستی ٹکٹ ہو گی جبکہ سیٹوں کی تعداد کم ہونے پر مہنگا ٹکٹ ہوگا۔

پی آئی اے کا نارمل کرایہ پہلے بکنگ کروانے پر 15 ہزار سے شروع ہو کر 24 ہزار تک اور پرواز کی اڑان سے چند گھنٹے قبل 35 سے 36 ہزار تک ہو جاتا ہے۔

نجی ایئر لائن (سیرین ایئر) نے بھی 36 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کر رہی ہے۔

دوسری جانب عوام نے کہا ہے کہ حکومت کرائے میں اضافے کا فوری نوٹس لے اور کرایوں کو کم کروایا جائے۔