پاکستان بھی ترقی کرےگا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا، مراد سعید

310
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیرکا مسئلہ اٹھایا، پاکستان بھی ترقی کرےگا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

پارلیمنٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جرمانوں میں اضافہ زیر غور ہے تاہم مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا، یہ بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے بچاؤ کے لیے کئے گئے۔

مراد سعید نے کہا کہ  ملائیشیا سے جیل میں قید پاکستانیوں کو واپس لایا گیا جب کہ ترک صدر اردوان فروری میں دورہ پاکستان کا اعلان کرچکےہیں، کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیرکا مسئلہ اٹھایا، پاکستان بھی ترقی کرےگا اور کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو گنےکی درست قیمت کےلیےان کےساتھ کھڑی ہوگی اور وزیر اعظم نے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے خصوصی ہدایات دی ہیں ۔