ابوظہبی کے ولی عہد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

343

ابوظہبی کے ولی عہدمحمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانےاورعلاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے،وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا، جس کے بعدوزیراعظم خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس لے کر پہنچے۔

محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی،اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان کو وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا۔

ولی عہد محمد بن زید النہیان دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔