اسلام آباد (آئی این پی) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان ایک روزہ دورے پر جمعرات کو (آج) اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر
ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔