سی پیک ،گوادر پورٹ کی سیکورٹی کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں‘ ایڈمرل ظفر محمود

95
کراچی: امیر البحر ظفر محمود عباسی نیوی فلیٹ کی سالانہ تقریب سے خطا ب کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع، سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے‘ 2019 کے دوران کامیاب میزائل تجربات نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بدھ کو پاک بحریہ کی فلیٹ کمانڈ کی سالانہ پریڈ اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا اور تفویض کردہ آپریشنل مقاصد اور کاموں کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے پر افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔