لاڑکانہ، پیرا میڈکس عملے کی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

96

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پیرا میڈکس عملے نے پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر مطالبات کے حق میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ضمیر سانگی، منور منگی، عبدالجبار ناریجو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو مطالبات کے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے، تاہم اس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا، جس کے لیے ہم نے مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں پانچ جنوری تک اسپتالوں میں احتجاج، 6 سے 14 جنوری تک او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو 15 جنوری کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔