پاکستان سپر لیگ کائونٹ ڈائون شروع گھڑی نصب کردی گئی

333

لاہور(جسارت نیوز)شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے آغاز کا بے چینی سے منتظر ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں کائونٹ ڈائون کلاک بھی نصب کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جو پاکستان کرکٹ کے لیے خوشگوار رہا اور عالمی کرکٹ بحال ہوئی وہیں 2020 میں بھی شائقین کرکٹ کھیل کا میدان آباد اور رنگوں سے بھرا دیکھیں گے۔پاکستان سپر لیگ کائونٹ ڈائون کلاک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر نصب کردیا گیا ہے۔پی ایس ایل سیزن فائیو کے آغاز میں 49دن باقی رہ گئے ہیں، پی ایس ایل سیزن فائیو 20فروری سے 22مارچ تک جاری رہے گا، لاہور میں فائنل سمیت پاکستان میں 14میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ اگلے سال پی ایس ایل کو مزید وسیع کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا گزشتہ روز انٹرویو میں کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں پی ایس ایل کے تمام میچز ہورہے ہیں، جبکہ 2021 میں چھ شہروں میں اس میگا ایونٹ کے میچز ہوں گے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روزکیاگیا۔پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے۔