سراج الحق کا عبدالمجید ساجد اور امجد حسین بخاری سے اظہار افسوس

110

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر
صحافی اور سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کاا ظہارکرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے امجد حسین بخاری کی والدہ کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔
اظہار افسوس