پریڈی پولیس نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

330

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پریڈی پولیس نے درجنوں وارداتیں کرنے میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ خلاف ورزی کے تحت ٹھیلے وپتھارے لگانے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے ۔ِ تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں کرنے والا ملزم شہزاد ولد ہاشم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے ایف آئی آر نمبر 1173/2019 بجرم دفعہ 23(1)A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سڑک پر ٹھیلے و پتھارے لگانے والے 19 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ منشیات کے عادی اور منشیات فروشی میں ملوث محمد توفیق ولد زر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 80 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے۔