لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس پیش کیا جائے گا جس میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شیخ مامون رشید نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔
چیف جسٹس ریٹائرڈ