ڈسٹرکٹ ہاکی گرائونڈمیں آسٹروٹرف بچھانے کاکام جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا

90

ملتان(جسارت نیوز) اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں واقع ڈسٹرکٹ ہاکی گرائونڈ میں آسٹروٹرف بچھانے کاکام جنوری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔اس منصوبے پرساڑھے 15کروڑروپے لاگت آئے گی ۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر راناندیم انجم نے اے پی پی کوبتایاکہ لاہور میں گزشتہ ہفتے اس منصوبے کے ٹینڈرزکھولے گئے جبکہ ورک آرڈراعجازاینڈکمپنی کوجاری کئے جانے کاامکان ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ کام پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کی نگرانی میں مکمل کیاجائے گا۔انہوںنے مزیدکہاکہ ابتدائی کام کے لئے 40لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں ۔