سیالکوٹ پولیس نے شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے 4 ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ آصف نامی شہری کو ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں جس پر انچارج موبائل اگو کی اصغر علی نفری کے ہمراہ روانہ ہوئے تو راستے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکوؤ موقع پر ہی مارے گئےجب کہ 2 ڈاکو دھند کی وجہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔