اسلا م آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دنیا کی داخلی انتشار سے توجو ہٹانے کے لیے کشمیر میں کوئی بھی مس ایڈونچر کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ طبقہ جو کشمیر کے حوالے سے بھارت کاحامی تھااب سراپااحتجاج ہے جبکہ عالمی حقوق کی تنظیمیں ہندوستان پر کھل کر تنقید کررہی ہیں۔پورے بھارت میں قائداعظم کے دوقومی نظریے کی صداقت کوسب تسلیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری قدروں کو ہندوتوا سوچ سے نقصان پہنچا رہا ہے۔ بھارت میں 10ہزارطلبا کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ بھارتی پولیس مسلم اکثریتی علاقوں میں توڑپھوڑکر رہی ہے۔بھارت میں مسلم اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کی داخلی انتشار سے توجو ہٹانے کے لیے کشمیر میں کوئی بھی مس ایڈونچر کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار بھارت میں ہندوتوا نظریہ کو مسلط کرنا چہاتی ہے جبکہ دوسری طرف سیکولرہندوستان کےحامی سراپااحتجاج ہیں جس کی وجہ سے اس وقت بھارت 2نظریات میں مکمل طورپرتقسیم ہوچکاہے۔