سندھ کے ائیرپورٹس پر سی ٹی ڈی کا خصوصی برانچز قائم کرنے کا فیصلہ

334

سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نگرانی کے لئے صوبوں کے مختلف ائیر پورٹس پر برانچز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ ،حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ ائیر پورٹس پر سی ٹی ڈی کے دفاتر کے لئے سول ایوی ایشن سے جگہ مانگ لی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے پولیس چیف کو نوٹی فیکیشن جاری کرنے کے لئے خط لکھا جس میں سی ٹی ڈی کے نئے یونٹس کو سی ٹی ڈی واچ برانچ کا نام دینے کی سفارش بھی کی گئی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ واچ برانچ سندھ کے ائیرپورٹس کی حدود میں دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے گی۔