نوابشاہ( نمائندہ جسارت) بلدیہ کی کارکردگی پر شہریوںکے بعد کونسلرز اورسول سائٹی ٹریڈیونین کے نمائندے بھیبرس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نوابشاہ کے کونسلرز،سول سائٹی ٹریڈیونین کے نمائندوں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی سی بارش سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ باقاعدہ فنڈز ملنے کے باوجود ترقیاتی منصوبوںکو صرف دستاویزات میں مکمل دکھا کر بلدیہ نوابشاہ نے کتنی کرپشن کی ہے۔شہر میں گندے پانی کو ٹھکانے لگانے والے ڈسپوزل بند پڑے ہیں ڈیزل کا جو پیسہ ملتا ہے وہ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے ، سڑکوں کی تعمیرات کے نام پر جاری کروڑوں روپے ہڑپ ہوچکے،منواآباد ،ایشرپورہ ،غریب آباد اورغلام رسول شاہ کالونی کی سڑکوں پر نکاسی آب کی لائنیں مخدوش ہوچکی ہیں۔بڈھل شاہ کالونی، چکرابازار، موہن بازار اور شہر کی دیگر تجارتی اور کاروباری مراکز میں گندگی کے ڈھیر کے باعث تعفن اٹھنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث شہر میں موذی امراض پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔بلدیہ نوابشاہ کے کونسلرز کا کہنا تھا کہ بلدیہ نوابشاہ کے مختلف علاقوں کا دورہ نہیں کرتے بلکہ افسران اپنے کمیشن کے انتظار میں رہتے ہیں اسی وجہ سے شہر کی سڑکیں خستہ حالی کی شکار ہیں۔
کونسلرز و سول سائٹی