سکھر (نمائندہ جسارت) کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات، صدارتی امیدوار بخش علی سمیت دیگر امیدوار بلا مقابلہ منتخب، سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں، ممبران کی ایک دوسرے کو مبارکباد اور مٹھائی تقسیم۔ کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2019-20ء الیکشن کمیٹی کے اراکین شہزاد تابانی اور خالد بٹ کی نگرانی میں گزشتہ روز منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق الیکشن میں پروگریسو پینل کے امیدواروں کے مدمقابل کوئی امیدوار میدان میں نہیں آسکا، جس کے نتیجے میں پروگریسیو پینل کے صدراتی امیدوار، بخش علی پھلپوٹو، سینئر نائب صدر، محمد ابراہیم، نائب صدر، اسامہ طلعت، جنرل سیکرٹری، عمران شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ناصر عباس جعفری، فنانس سیکرٹری، نعیم احمد غوری، جوائنٹ سیکرٹری، طفیل وسطرو آفس سیکرٹری، اشفاق کھوسو، پریس سیکرٹری، سجاد سنجرانی، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سید قذافی شاہ، صلاح الدین سمیجو، جاوید گھنیو، بلاول بھٹی، کفایت سمیجو، محمد علی سولنگی، غلام مرتضیٰ سمیجو، حیات کھوکھر، بابر کھوکھر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ نتائج کے بعد ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں نے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کیمرا مین اینڈ فوٹو گرافرز کو درپیش مشکلات کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔