لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حد لیبر کالونی کے علاقے سے 55 سالہ شخص کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے لاش چانڈکا اسپتال منتقل کی، جس کی شناخت بھینس کالونی کے رہائشی 55 سالہ نثار احمد مگسی کے طور پر ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ضعیف شخص سردی کی شدت کے باعث فوت ہوا۔