حکومت آصف زرداری کی بات سے متفق ہو گئی، بلاول

118

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ تازہ ترین نیب آرڈی نینس اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس حوالے سے آصف زرداری کے بیان کے ساتھ متفق ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف متعصب کارروائیوں کے بجائے حکومت کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو قانون سازی کے حوالے سے اپنا کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مضبوط بنانا چاہیے۔
بلاول