سجاول، پولیس کا گٹکا ڈیلر کیخلاف کریک ڈائون،3 ملزمان گرفتار

158

سجاول (نمائندہ جسارت ) ضلع سجاول پولیس کا گٹکا ڈیلر کیخلاف کریک ڈائون ایس ایچ او سجاول آفتاب احمد جاگیرانی کا ڈیلر سلیمان میمن کے گدام پر کامیاب چھاپا مار کارروائی ایس ایچ اور سجاول آفتاب احمد جاگیرانی نے مخفی اطلاع پر سجاول شہر کے یارو شاو محلہ میں گٹکا ڈیلر سلیمان میمن کے گودام پر کامیاب چھاپا مار کارروائی کرکے 113 کٹے زہریلی گٹکا پتی کے ٹرک سمیت ضبط کر کے گٹکا ڈیلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتارملزمان میں سلیمان میمن ،وقار احمد صدیقی اور ٹرک ڈرائیور نذیر کلمتی شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔