پنجاب میںصنعتوں کو گیس کی فراہمی کل بحال کی جائے گی‘حکومت

122

لاہور (آن لائن) حکومت نے کہا ہے کہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی اضافی مقدار کی فراہمی کے بعد صنعتی شعبے خاص طور پر پنجاب میں قدرتی گیس منگل (31 دسمبر) سے فراہم کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) میں سرکاری ذرائع کے مطابق نظام میں آر ایل این جی کی مسلسل سپلائی کے بعد آئندہ ہفتے میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سیکٹر میں بھی سپلائی کا امکان ہے‘ صنعتی شعبے میں آر ایل این جی کی سپلائی 31 دسمبر سے بحال کی جائے گی‘ مذکورہ فیصلہ مول گیس فیلڈ سے سپلائی کی فراہمی اور آر ایل این جی سپلائی میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا‘ اس کے بعد سی این جی اسٹیشنوں کی سپلائی بھی جلد بحال کی جائے گی۔