شاہد خاقان کے پتے کا آپریشن کامیاب‘ آئی سی یو میں منتقل

137

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پتے کا کامیاب آپریشن ہوگیا، انہیں آئندہ جمعہ تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں پتے کا آپریشن کامیابی سے ہو گیا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور انہیں آئندہ جمعہ تک اسپتال میں ہی رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔جہاں شاہد خاقان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایل این جی کیس میں گرفتار تھے اور ان کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ڈاکٹرز نے جیل حکام کو شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
شاہد خاقان