اسلام آباد (صباح نیوز)کمپیوٹرز پر سائبر حملوں سے بچا ئوکیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم جاری کر دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر میں رنسم ویئر وائرس مائیکرو سافٹ7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کر واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔عدالتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ہدایات پر عمل پر کر کے ڈیٹا محفوظ رکھیں۔