مریم اورنگزیب کی عمران خان کے میڈیا کو مافیا کہنے کی مذمت

118

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب، فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے ، شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں، معیشت تباہ کرنے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں چوروں اورڈاکووں کوساتھ بٹھا کرملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلتے ٹاک شوزبند اورایڈیٹوریلز غائب کروانے والے میڈیا کو مافیا کہہ رہے ہیں یا عوام کا ووٹ چوری کرنے والے میڈیا کومافیا کہہ رہے ہیں۔
ن لیگ مذمت