لاڑکانہ ،ورکس اینڈ سروس کے ملازمین کی مطالبات کی عدم منظوری پر قلم چھوڑ ہڑتال

88

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں ورکس اینڈ سروس محکمے کے ملازمین نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ ورکس اینڈ سروس کی کال پر قلم چھوڑ ہڑتال کرکے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایپکا یونٹ صدر مبین خان برڑو، محمد بخش کنبھر، نظیر احمد اہیر، منظور علی میرانی، غلام سرور شیخ، نظیر احمد چنا و دیگر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری ورکس اینڈ سروس کی جانب سے بلاوجہ سینئر کلرک سعید احمد میمن، ہیڈ کلرک محمد فاروق کھوکھر اور ہیڈ ڈرافٹس مین عبدالکریم سیٹھار کا تبادلہ کرکے انہیں ضلع بدر کیا گیا ہے جس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور محکمہ ورکس اینڈ سروس کے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ کلرکس کے تبادلے منسوخ کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔