ٹنڈو آدم (پ ر) بھٹو خاندان سے قادیانیوں نے بدلہ لیا ہے، اللہ نے بھٹو کو عزت تحفظ ختم نبوت کی خاطر دی، بھٹو کا نام زندہ رہے گا۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی محمد طاہر مکی، مولانا محفوظ الرحمن شمس، قاری محمد عارف، شبان ختم نبوت سندھ کے مرکزی رہنمائوں حافظ محمد ایمان سموں، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں و دیگر نے محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہادت کا اسلام میں بڑا مقام ہے۔ رسول اللہﷺ نے بار بار شہادت کی تمنا کی ہے اور بھٹو خاندان کے سارے خاندان کو شہید کیا جانا دراصل مرحوم ذوالفقار علی بھٹو نے جو قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا اس کاصلہ ہے، سارے کا سارا خاندان شہید ہوا۔ مفتی طاہر مکی نے جامع مسجد انوار ختم نبوت میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ محترمہ بینظیر کا قتل اس صدی کا مظلوم ترین قتل ہے۔ پی پی قاتلوں کو جانتی ہے لیکن انہیں انجام تک پہنچانے میں بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نام قیامت تک روشن رہے گا اور صرف اسی لیے کہ انہوں نے بدترین گستاخ قادیانیوں کو پاکستان کے آئین میں کافر قرار دلوایا جس کی پاداش میں انہیں پھانسی دی گئی اور ان کے سارے گھرانے کو باری باری قتل کیا گیا۔ ہم ذوالفقار علی بھٹو کے سارے گھرانے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جمعہ کے اجتماعات میں مرحوم ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔