لندن (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات قابل قدر ہیں، آج پاکستانی سیاست بے نظیر بھٹو کے بغیر پہلے جیسی نہیں، ملک کی عظیم رہنما بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جن کو مسلم لیگ ن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے بغیر پاکستان کی سیاست پہلے جیسی نہیں رہی، اب ملک میں انتقام کی سیاست کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک بہادر، نڈر اور بے باک لیڈر تھیں ان کی پاکستان اور جمہوریت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شہباز شریف