بینظیر پر حملے کے بعد رحمن ملک فوراً زرداری ہائوس کیوںگئے،فیاض الحسن

146

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک بھر سے لوگوں کو جمع کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے تھر میں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر خرچ کیے جاتے تو بہتر تھا،بلاول زرداری کو قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ ڈی جی پی آر آفس میں صوبائی وزیر ڈاکٹرمراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بلاول کو نوعمری میں ہی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے تمام طریقے سکھا دیے تھے اور اب آپ کہتے ہیں کہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔آصف علی زرداری نے بھی اسی تکبر کے ساتھ کہا تھا کہ نیب
کے سامنے پیش نہیں ہوں گا پھر ان کا تکبر زمین بوس ہوا۔بلاول صاحب آپ زرداری گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں اور اس گروپ نے منی لانڈرنگ کی ہے ۔انہوںنے بینظیر بھٹو کے قتل کو المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سابق وزیراعظم پر حملہ ہوا تو سیکورٹی کی تمام تر ذمے داری رحمن ملک کے پاس تھیں،بینظیر بھٹو پر حملے کے بعد رحمن ملک فوراًاسپتال کی بجائے زرداری ہائوس کیوں گئے؟،بلاول زرداری کو اپنے پاپا سے سوال پوچھنا چاہیے رحمن ملک وقوعہ چھوڑ کر زرداری ہائوس کیوں گئے۔انہوںنے بلاول کو مشورہ دیا کہ جب تک آصف زرداری، پھوپھی فریال تالپور اور شرجیل میمن سمیت دیگر کرپٹ عناصر کا دست شفقت آپ کے سر پر رہے گا تب تک پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آئندہ انتخابات میں کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔
فیاض الحسن چوہان