منشیات کیس کا چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں‘ رانا ثنا اللہ

117

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ اسی طرح آج بھی کھڑا ہوں جیسے کل تھا‘ مجھے یقین ہے کہ میرا لیڈر صحت یاب ہوتے ہی واپس آئے گا‘گیٹ نمبر4سے شیطان کو پکڑنا چاہیے‘ شہریار آفریدی اور فردوس عاشق اعوان ایک ماہ جیل میں رہیں تو وہ ملک چھوڑ دیںگے‘ شہر یار آفریدی ایک جھوٹا انسان ہے ‘ میری طرف سے اس کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی ‘سابق آئی جی کی بیوی کا نام بتایا جائے ‘ میں اپنے خلاف قائم کیے گئے منشیات کیس کی انکوائری کے لیے جوڈیشل انکوائری اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں اور میں اپنا موقف اسمبلی فلور پر بھی پیش کروں گا اور انصاف کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔ جمعے کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ بڑوںکو فوری طور پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے پر ایکشن لینا چاہیے تھا تاہم انہیں تاخیرسے انصاف ملا ہے ۔