گوجرانوالہ بڑی تباہی سے بچ گیا، 5دہشت گرد گرفتار

88

گوجرانوالہ (آن لائن) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، خود کش جیکٹس، اسلحہ ، بارودی مواد سمیت لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہبتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشتگرد گوجوانوالہ میں بڑی تباہ کا سبب بن سکتے تھے، دہشت گردوں کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر میڈیا سیل بنا رہا تو جو افغانستان میں موجود اپنے ساتھیوں کو انفارمیشن پہنچانا چاہتے تھے۔ یہ نیٹ کافی عرصے سے کام کر رہا تھا تاہم اس سے قبل یہ نیٹ ورک کراچی میں فعال تھا اور حال ہی میں گوجرانوالہ منتقل ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس آپریشن کے بعد 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ کافی وقت سے دہشتگردوں کے اس گروہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تاہم گروہ کی گوجرانوالہ میں منتقلی کے بعد انٹیلی جنس انفارمیشن پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار دہشتگر د گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس سے قبل پشاور میں 16 دسمبر کے دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کیا تھا ۔