شہید بینظیر کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت قائم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہید کی ساری زندگی جمہوریت کے فروغ اور اس کی
آبیاری اور اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور پارٹی کو سنبھالنے اور اسے آگے بڑھانے میں صرف ہوئی۔ محترمہ شہید نے ملک میں میثاق جمہوریت کی داغ بیل ڈالی اور آج ان ہی کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں جمہوریت قائم و دائم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ