شہباز شریف کی فیملی کی اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر

91

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی فیملی نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں درخواست دائرکردی۔یہ
درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے،لاہور کی احتساب عدالت 3 جنوری کو سماعت کرے گی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں ہے،استدعاہے کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے، عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
شہباز فیملی