سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن سابق امیر ضلع سکھر استاد قمرالدین سومرو وفات پاگئے، نماز جنازہ و تدفین آبائی گاؤں میں ہوئی، جماعت کے ذمے داران ممتاز حسین سہتو، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ، سلطان احمد لاشاری، حافظ عبدالحلیم تنیو، مولانا بشیر احمد لاشاری، منیر احمد لاشاری، مولانا شبیر احمد لاشاری، مولانا عبدالکریم انڈھڑ، عبدالرحمن انڈھڑ، ڈاکٹر محمد علی محمدی، محمد موسیٰ تنیو، حافظ کرم اللہ تنیو، اسداللہ تنیو سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے قمر الدین سومرو کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت و درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔