شہید ملت الیون نے قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

134

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی یوم ولادت پر منعقدہ “سندھ اسپورٹس بورڈ کپ قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا ٹائٹل شہید ملت خان لیاقت علی خان الیون نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال الیون کو 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے عثمانن خواجہ14،عبید حفیظ 13اور سعد صلاح الدین نے 10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حمزہ پروانی 12،حمزہ خواجہ 10 اور شارق سلیمان نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،ظفر اقبال اور ممتاز احمد نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلززعیمہ خاتون ،طارق حسین اور محمد دانیال خان تھے ۔ٹورنامنٹ شہر کے ممتاز باسکٹ بال پلیئرز پر مشتمل 8ٹیموں نے شرکت کی تمام مقابلے ناک آئوٹ کی بنیاد پر منعقد ہوئے ۔فائنل مقابلے کے اختتام پر منعقدہ پر وقار تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کراچی کے صدر سید مخدوم علی ریاض نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کی جانب سے انفرادی و کیشن انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ، محمد اخلاق ،اصغر بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔