وزیراعظم صحافیوں کوبلیک میل نہ کریں، مافیا کے نام بتائیں، عارف نظامی

167

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحافیوں کوبلیک میل نہ کریں، صحافی مافیا کے نام بتائیں، عمران خان میڈیا میں بیٹھے مافیا کی بات کررہے،انکو اپنے ساتھ بیٹھا مافیا نظر نہیں آتا؟ حضور! میڈیا وہی مافیا ہے جو 126دن تک آپ کے دھرنے کو براہ راست دکھاتا رہا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کی جانب سے صحافیوں کو مافیا کہنے اور دوسرے امور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہم وہ دن بھی دیکھیں گے جب حکومت اور اپوزیشن ملکر مزار قائد پر جائیں گے اور عہد کریں گے کہ ہم ملکر ان کی اساس کو آگے بڑھائیں گے۔جنرل باجوہ نے جو بات کی ہے کہ وہ بھارت میں ظلم کے تناظر میں کی ہے، جنرل باجوہ نے دونظریے کے بارے میںا چھی بات کی ہے کہ بھارت میں آج جو کچھ ہورہا ہے اس سے قائد اعظم کے دونظریے کے مئوقف پر مہر ثبت ہوئی ہے، اگرچہ ہمیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے کہ انڈیا میں ظلم ہوگا توہم کہیں گے دونظریہ ہے، دوقومی نظریہ اس وقت بھی ٹھیک تھا آج بھی ٹھیک ہے۔۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کے مافیا کی بات کررہے ہیں ان کو اپنے ساتھ بیٹھا مافیا نظر نہیں آتا، حضور! میڈیا وہی مافیا ہے جو 126 دن تک آپ کے دھرنے کو براہ راست دکھاتا رہا۔ عارف نظامی نے کہا کہ اصل میں ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو بڑے مخصوص قسم کے صحافی چاہییں جو مشیر بھی بنتے ہیں ، وہ ان کی بڑی تعریفیں کرتے ہیں، یہ مسئلہ نوازشریف کو بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کن صحافیوں نے پیمنٹ لی ،کون سے صحافی مافیا ہیں، اس طرح صحافیو ں کو بلیک میل نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا سربراہ واجد ضیاء کو لگا دیا گیا ہے، اب ایف آئی اے کو بھی نیب کی طرح سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا جائے گا۔
عارف نظامی